آج کی آیت پر خیالات

اتحاد خُدا کے روح سے آتا ہے جیسا ہم یسوع کی پیروی کرتے ہیں۔ لیکن، اتحاد کا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ تعلق رکھنےسے کہیں زیادہ گہرا ہے۔ یسوع نے دُعا کی کہ ہم متحد ہو جائیں تاکہ یہ دینا جان لے کہ خُدا نے یسوع کو اپنا بیٹا بنا کر دینا میں بھیجا۔ (یوحنا ۱۷ باب)۔ ہم متحد ہونا چاہتے ہیں تاکہ ہماری حمد خُدا کو عظمت بخش سکے۔ اتحاد مقصد سے بڑھ کر ہے۔ اتحاد ایک عمل ہے جس کے وسیلہ دنیا یسوع کے بارے میں جانتی ہے۔ ٹھیک اُسی وقت، ہم اُس خُدا کی عظمت بیان کرتے ہیں جس نے ہمیں بچانے کے لیے یسوع کو دینا میں بھیجا۔ دوسروں کو یسوع کی طرف بلانا اور خُدا کو عظمت بخشنا مکمل طور پر یسوع کے لیے جینا ہے! آئیں ہم اتحادکو اپنا جنون بنائیں۔

میری دعا

عظیم اور قادر خُدا، تمام لوگوں کو ابدی قوت دے جو تجھے پکارتے ہیں، میں معذرت طلب کرتا اور معافی مانگتا ہوں ہر شے اور ہر لفظ کے لیے جو میں نے بولا جو تیرے کنبہ میں کسی کی تکلیف کا باعث بنا اور تیری کلیسیا میں اتحاد میں زخم کا باعث بنا۔ میرے میری کوشش کو برکت دے جیسا کہ نے اپنی مرضی کو پیچھے رکھا، تیری عظمت کے لیے جینا سیکھا، اور دوسروں کو ہمت دلانا سیکھا ہے۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال