آج کی آیت پر خیالات

توکُل۔ یہ بے دِلی سے نہیں ہو سکتا۔ یا تو یہ پُورے دِل سے یا پھر یہ شک کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ ہم روز مرّہ زندگی کی مُشکلات کا سامنا کرتے ہیں، یا جیسا کہ ہم گہری اور مُشکل مسائل کے لیے جوابات تلاش کرتے ہیں، آئیں اپنا پُورا توّکُل خُداوند پر کریں۔ آئیں ہم اپنی پسندیدگیوں میں اُس کے فہم اور اُس کی راہنمائی کی اِلتجا کریں۔ آئیں اپنی زندگی میں بہتری کے لیے اُس کی حمد کریں اور آنے والے دِنوں کے لیے اُس کی برکات کی تلاش کریں۔ کیُوں؟ کیونکہ وہ ہمیں ابدی زِندگی کی برکت دینا چاہتا ہے۔

میری دعا

اے خُداوند، میرے خُداوند، میرا توّکُل تُجھ پر ہے۔ جیسا کہ میں تُجھے جلال دینے کی جُستجُو کررہا ہوں، تُو میرے قدموں کی راہنمائی فرما۔ میرے فیصلوں میں میری مدد فرما۔ جیسا کہ میں دُوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش کرُوں اور تیرے فضل کا بیان اُن کے ساتھ کرُوں تُو مُجھے فہم و فراست عطا فرما۔ مُجھے بولنے کے لیے دُرست الفاظ عطا کر تاکہ میں اپنی گھرانے، اپنے دوستوں، اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں پرنِجات بخش اثر ڈال سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال