آج کی آیت پر خیالات

اُس وقت میں جب خُدا کا نام خوشی سے بے فائدہ لیا گیا، یہ پہرہ اُس کی یاد دلاتا ہے: خُدا ہم سے کہیں زیادہ عظیم ہے، وہ اُس سے بہت زیادہ پاک ہے جتنا کہ ہم ہو سکتے ہیں۔ اُس کی حضوری میں آنا ہمیں اچانک یاد دلاتا ہے کہ ہم کتنے گناہ گار رہے ہیں اور کتنا ہم عظمت کے بادشاہ کی حضوری میں آنے کے ناقابل رہے ہیں۔ خُدا کو جاننے کےلیے، اُس کی بے بیان حضوری میں کھڑے ہونے کے لیے، یا اُس کی پاکیزگی کو جاننے کا مطلب ہے کہ ہم حلیم اور ڈرنے والے بنیں۔ خُدا کا نام، خُدا کی پاکیزگی، خُدا کی عظمت، اور اُس کی حضوری میں احترام کےلیے ہماری ضرورت صرف ایک نظریہ نہیں رہا؛ وہ ہماری زندگی کا شوق بن گیا ہے۔

میری دعا

اے قادرِ مطلق خُدا، مجھے اُس وقت کےلیے معاف کر دے جب میں نے تیری پاکیزگی اور عظمت کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ مجھے معاف کر دے کہ میں نے تیرا نام اس طرح استعمال کیا جو کہ تجھے جلال اور عظمت نہیں بخشتا تھا۔ مجھے معاف کر دے کہ میں نے اُن تمام ناموں کو خزانہ نہیں بنایا جو کہ تُو نے اپنے کلام میں اپنی عظمت ظاہر کرنے کےلیے استعما ل کیے۔ میں اپنی غلطی، کوتاہیوں، ناکامیوں، اور گناہ گاری کو جانتا ہوں۔ مجھے معاف کردے، کہ تیرے فضل کے بغیر، تیری پاکیزگی میرے قائم رہنے کے لیے بہت خالص ہے۔ میں تیرے بیٹے یسُوع کے نام میں تیری معافی کےلیے عرض کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال