آج کی آیت پر خیالات

"اکثرِیت کی حکومت!"یہ جمہوریت کا بُنیادی حُکم ہے۔ تاریخ کے اوراق میں یہ بُہت سے لوگوں کیلئے سیاسی طورایک بابرکت فلسفہ رہا ہے۔ لیکن،"اکثریت کی حکومت" کا خُدا کی بادشاہی پر اطلاق نہیں ہوتا۔ خُدا نے ایک میعار مقرر کیا،ہمیں نہیں۔ خُدا کی پاکیزگی حاصل کرنا اِس کا مقصد ہے ناکہ کسی اور سے بہتر بننے کی کوشش کرنا۔ اکثر، افسوس کے ساتھ، خُدا کی راہ تلاش نہیں کرسکیں گے۔ وہ اپنے راہ پر چلنا چاہیں گے۔ چیزوں کو چاہنے میں سب سے اہم مسؔلہ راستے کا انتخاب ہے جس کی وجہ سے ہمیں آفتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خُدا، خالق ہے،اورتمام زندگی کا دستگیر ہے، واحِد وہی ہے جو زندگی کے نقاط مُقرر کرسکتا ہے۔ آئیں اُس سے اپنے راستے کیلئے مدد اور راہنمائی مانگیں!

میری دعا

باپ، کیا تیرے راستے میرے دِل، میرے خیالات، میرے الفاظوں، میرے وقت، میری نوکری، میرے خاندان، اور میری زندگی کے ساتھ ہیں۔ میں اُس راستے پر چلنا چاہتا ہوں جو تُجھے پسند آئے۔ یِسوَع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال