آج کی آیت پر خیالات

دنیا میں کوئی دوسرا نام نہیں ہے جو ہمیں بچا سکتا ہے۔(اعمال ۴ باب ۱۲ آیت) ہمیں آدمیوں کے سامنے یسوع کا اقرار کرنا ہے، یہ جانتے ہوئے کہ جب ہم اقرار کریں گے تو وہ بھی آسمان پر اپنے باپ کے سامنے ہمارا اقرار کرے گا۔ صرف یسُوع ہی خُدا کا بیٹا ، ہمارا نجات دہندہ اور خُداہے۔ ہم اِن الفاظ کے پیچھے کلام کی طاقت کو ہو سکتا ہے کہ نہیں جانتے—آخر کار، پطرس نے ایسا نہیں کیا جب اُس نے یسوع کا اقرار کیا کہ یسُوع مسیح ہے—لیکن ہم اُس کو جاننے اور اُس کی پیروی کے لیے ایک وعدہ کر سکتے ہیں جب تک ہم اس کو مکمل طور پر جان نہیں لیتے۔ یسُوع ہمیں کہتا ہے کہ ہم اُس کے خُداوند ہونے کے لیے اپنے دلوں کو کھولیں اور اُس میں مکمل علم اور تجربے کا سفر شروع کریں۔

میری دعا

زندہ خُدا اور مقدس باپ، میرا ایمان ہے کہ تو نے یسُوع کو مجھے بچانے کے لیے بھیجا ہے۔ میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ یسُوع ہی میری زندگی کا خُدا ہو کیونکہ میرا ایمان ہے کہ تیرا بیٹا اور نجات دہندہ ہے۔ یہ تیرے بیٹے کے وسیلہ سے ہے، جسکا مسیح نے کلام میں وعدہ کیا ہے اور جو میں یسُوع کے نام میں مانگتاہوں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال