آج کی آیت پر خیالات

آپ اپنے ہمسائے یا اپارٹمنٹ میں نئے آنے والے ہمسائے کو کیسے خُوش آمدید کہیں گے؟ آپ اپنے گھر یا مطالعاتی گروہ میں آنے والے زائرین کا کتنی گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں؟ آخری دفعہ کب آپ نے اپنی جماعت میں کسی نئے کو کھانے پر مدعو کِیا یا اُن کو اپنے مسیحی دوستوں کے گروہ میں بُلایا؟ جبکہ کسی کے پاس میزبانی کا تحفہ ہوتا ہے، ہم میں سے سب کو گرم جوش ہونا چاہیئے اورلوگوں کے لیے کُشادہ ہونا چاہیئے جن کو ہم نہیں بھی جانتے جو ہمارے ساتھ مسیحی عبادت یا رفاقت کےلیے شریک ہوتے ہیں۔ کیوں نہ ہر ہفتے کسی نئے شخص کو اپنے گھرجا گھر میں خُوش آمدید کہنے اور اُس سے ملنے کا ایک عہد کریں۔ سرد غیرذاتی دُنیا میں، ہم اُن کی زندگیوں میں بہُت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں جو پناہ اور یسُوع کے فضل اور اُس کے لوگوں کی تلاش میں ہیں۔

میری دعا

اَے باپ، براہِ کرم نئے لوگوں کو خُوش آمدید کہنے اور اُن کے لیے کُشادہ بننے کےلیے میری، اور میری جماعت کی مدد کر۔ براہِ کرم اپنے فضل کو بانٹنے کےلیے ہمیں اِستعمال کر اور اُن کو مسیحی گھر عنایت فرما۔ یسُوع کےنام میں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال