آج کی آیت پر خیالات

ہم میں سے بہُت لوگوں کےلیے کسی دُوسرے میں بُرائی تلاش کرنا بہُت آسان لگتا ہے۔ اپنے آپ میں بُرائی تلاش کرنا بہُت مُشکل لگتاہے۔ یسُوع نے ہمیں یاد دلایا کہ اِس سے پہلے کہ ہم دُوسروں کو زندگی کے بارے میں بتائیں ہمیں اپنی زندگی میں لازم طور پر گُناہوں اور کوتاہیوں سے نمٹنا چاہیئے۔ یہ بہُت سادہ دکھائی دیتا ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔۔۔

میری دعا

اَے باپ، براہِ کرم تُو مُجھے مُعاف کر دے جب میں دُوسروں کےلیے سخت، تلخ اور اندازہ لگانے والا بنوں۔ میں جانتا ہُوں کہ میری اپنی زندگی میں مسائل ہیں جنہیں تیرے پاک رُوح کے کام کی ضرورت ہے۔ میں یہ اعتراف کرتا ہُوں کہ کُچھ باقاعدہ گُناہ ہیں جن کے لیے میں بہُت زیادہ معذرت خواہ ہوں۔ براہِ کرم، پیارے خُداوند، میرے گُناہوں کو بخش اور مُجھے اُن سے دُور جانے کےلیے قوت بخش۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال