آج کی آیت پر خیالات

ایک بندھی ہوئی رسی پر چلنے سے مراد ہے کہ اپنے مقصد پر نظر رکھنا، کبھی زمین کی طرف نہیں دیکھنا نہ ہی کندھوں کے اوپر سے پیچھے دیکھنا کہ وہاں کیا ہے۔ یسوع کے ساتھ چلنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنی نظر اپنے مقصد پر رکھیں، جب وہ آئے گا اُس کی فتح ہماری منتظر ہے، نہ زمین پر(ہماری ناکامیاں) اور نہ ہی پیچھے(ہمارے اعمال)۔ مسیحی کا مقصد یہ ہے کہ یسُوع کی طرف چلتے جائیں جب تک کہ ہم اُس کے ساتھ جنت میں سیر نہ کریں۔

میری دعا

اے خُدا، میں اُس دن کے انتظار میں ہوں جب تُو مجھے میرے نام سے پکارے گا اور میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کے میرے ساتھ سیر کرے گا۔اُس دن تک، میری مدد کر کہ میں اپنی آنکھیں اُس پر لگاؤں جو تُو مجھے دیکھنا چاہتاہے ناکہ وہ جو میں نے کیا ہے۔ تیرے فضل اور یسُوع کے مقدس نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال