آج کی آیت پر خیالات

یسُوع کے زمانہ کے اساتذہ کے برعکس، اُس نے ماضی کے اساتذہ کے غیر واضح اقوال کے ذریعہ سے تعلیم نہیں دی۔ یسُوع، خُدا کا کلمے، نے خُدا کا ہر لفط ادا کیا۔ اُس نے وہ کِیا اور کہا جو باپ کی مرضی تھی۔ اُس کی زندگی اور اُس کے الفاظ صداقت کی گھنٹی اور قوت کی بیداری جو زمانوں تک قائم ہے وہ اُس کی سچائی کی علامت ہے۔ یہ یسُوع، ہمارا معلم اور خُداوند الگ ہے۔ اُس کے الفاظ طاقت ور ہیں۔ اُس کی تعلیم سچی ہے۔ چنانچہ اُس کی مرضی ہمارا جنون ہونا چاہیئے۔

میری دعا

پاک خُدا، تیرے نبیوں اور تیرے کلام کے وسیلہ سے ہمارے ساتھ کلام کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ لیکن، باپ، میں تیرے اُس پیغام کےلیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں جو تُو نے یسُوع میں دیا۔ جیسا کہ میں اُس کی زندگی کے کردار کو دیکھتا ہوں، میں تیرے قریب ہو جاتا ہوں۔ جیسا کہ میں اُس کے الفاظ کی صداقت کو سُنتا ہوں، میں جھکنا سکیھتا ہوں۔ میرا اُستاد، میرا راہنما، میرا خُداوند، اور میرا نجات دہندہ ہونے کےلیے یسُوع کے بھیجنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ یہ یسُوع کے نام میں ہے کہ میں دُعا کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال