آج کی آیت پر خیالات

پولوس مکدونیہ کی خُدا کے کام کے ساتھ سخاوت پر دو وجوہات کی بِنا پر حیران تھا۔ پہلی، کہ وہ بہت غریب تھے اور دینے کےلیے اُن کے پاس کُچھ زیادہ نہ تھا۔ دُوسری، بغیر دیکھے کہ اُن کے پاس کیا ہے، انہوں نے اپنے آپ کو خُدا کو دے دیا اور پھر اُس کے خادموں کو جو کہ دُوسروں کو مُنادی کرنے کےلیے اُن کی مدد طلب کر رہے تھے۔ اُن کی مثال ہمارے لیے ایک عظیم یاد دہانی ہے کہ ہمیں کیسے اُن کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ضرورت مند ہیں۔

میری دعا

اے راستباز اور پاک خُدا، اُس چندے میں خود غرض ہونے کےلیے مجھے معاف کر دے جو کہ تُو نے مجھے کثرت سے عطا کیے ہیں۔ میں کچُھ بھی تیری مرضی سے روکے بغیر، مکمل طور پر اپنی زندگی اور اپنا دل تجھے دینا چاہتا ہوں، اور میں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ یہ جاننے میں میری مدد فرما کہ میَں کیسے اُن برکات کو بہتر طور پر استعمال کر سکتا ہوں جو تُو نے میرے سپُرد کی ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال