آج کی آیت پر خیالات

جب آپ کو تھکان کی وجہ سے آرام کی ضرورت ہوگی تو آپ کہاں جائیں گے؟ نا بستر، نہ چُٹھی، نہ کوئی بحالی ہمیں کوئی ابدی تازگی نہیں دے سکتی جب تک یسُوع کا آرام اُس میں شامل نہ ہو۔ چنانچہ آپ کس چیز کا انتظار کر رہےہیں؟ یسُوع کے پاس آئیں اور اُس کی حضوری، اُس کی محبت، اُس کی معافی اور اُس کے آرام کی برکات حاصل کریں۔

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا، تیرا بیٹا یسُوع میری اُمید اور قوت ہے۔میں اُس دن کے اتنظار میں ہوں جب وہ فتح کے ساتھ میرے اور تیرے فرزندوں کے لیےواپس آئے گا۔ لیکن اے باپ، میں اُس کو بہتر طور پر جاننا چاہتا ہوں اور غیر تقسیم شدہ دل کے ساتھ اُس کے لیے جینا چاہتا ہوں۔ میں اُس کی حضوری میں آرام، اُس کی بامعنی خدمت، اور اُس کی قبولیت میں عمدگی پانا چاہتا ہوں۔ جیسا کہ میں تیرے ساتھ گہرے رشتے کے سفر میں ہوں تو تُو میری مدد فرما تاکہ میں تیرے بیٹے کا مزید گہرا علم حاصل کر سکوں۔ یسُوع مسیِح کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال