آج کی آیت پر خیالات

کیا یہ شاندار نہیں! حتیٰ کہ ان وقتوں میں جب میرے الفاظ روکے ہوئے اور میرا دل بھاری تھا، ا خدا میری دعا سنتا۔ اس کی یہ وجہ نہیں کہ میں باقاعدہ، عقل مند، یا اتنی ایمان داری سے دعا کرتا ہوں جتنی مجھے کرنی چاہیے۔ نہیں، یہ اس لیے ہے کہ خدا نے اپنی مہربان روح ہمارے اندر رکھی ہے جو کہ سب جان لیتی ہے وہ بھی جو ہمارے الفاظ بیان نہیں کر پاتے اور میرا دماغ بتا نہیں سکتا۔ خدا میرا کراہنا، میری خواہش، میرے دل کا ٹوٹنا، اور میرا دل رونے کی آواز سنتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ میں کیا محسوس کرتا ہوں۔ وہ روح القدس کے ذریعے اپنی موجودگی، ممہربانی اور قدرت کے ساتھ بِنا مانگے ہی اس دعا کا جواب دیتا ہے۔

میری دعا

اے باپ، میں اس یقن دہانی کے لیے مطمئن ہوں، حتیٰ کہ میں نہیں جانتا کہ کیا کہوں، تو جان لیتا ہے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔ میرا ایمان ہے کہ تو درست مِنت اور فریاد کا جواب دیتا ہے، میں جانتا ہوں کہ تو مجھ سے زیادہ میری ضرورتوں کو جانتا ہے۔ یسوع کے نام میں اور روح القدس پر مکمل بھروسے کے ساتھ مانگتا ہوں ۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال