آج کی آیت پر خیالات

پولوس کرنتھیوں سے مدد نہ لینے کےلیے محتاط تھا حالانکہ کلام کا مُناد ہونے کے ناطے یہ اُس کا حق تھا۔ بلکہ، وہ فیاضی کے ساتھ اُن کے مسائل کو جانتا تھا اور کِسی یقینی اور فوری انعام کے بغیر یسُوع کے لیے زندگی بسر کرنے کی عظیم مثال اُن پر ظاہر کی۔ اکثر ہمیں اپنی اقدار ظاہر کر دینی چاہیئے اِس سے پہلے کہ دُوسرے اُس کو ظاہر کریں۔ پولوس اپنے چوگرد لوگوں کی ضروریات کے بارے جاننے اور ایسے طریقے سے زندگی بسر کرنےمیں اُستاد تھا جو ایک مثال تھی۔ آئیں ایسا ہی کرنے کا عہد کریں۔

میری دعا

باپ خُدا اور قادرِ مطلق خُداوند، براہِ کرم مجھے حوصلہ اور عظمت عطا فرما کہ میں اپنے اصولوں کو ایسے جیئوں جو دوُسروں کے لیے مثال اور برکت کا وسیلہ ہو۔ پیارے باپ، مُجھے ایک ایسی زندگی کے ساتھ برکت دے، جو تیرے جلال کے لیے دُوسروں پر اپنا نقش چھوڑے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال