آج کی آیت پر خیالات

کتنی دفعہ آپ نے صرف "غلط بات" کی ہے؟ میرے نزدیک اگر میں اُس کو یاد کروں تو وہ بہت زیادہ ہے۔ اِس نقطہ پر یسوع کے الفاظ میرے لیے ثبوت ہیں: " کیونکہ جو دل میں بھرا ہے وہی اس کے منہ پر آتا ہے" دوسرے الفاظ میں، برے الفاظ اور اُن کو غلط وقت پر بولنا ہمارے دل کے لیے زیادہ مسلہ ہے بجائے کہ معاشرتی مہارتوں کے۔ آئیں ہم خدا کو کہیں کہ ہمارے دل کو اپنی مرضی، اور جذبات کے مطابق پاک کر، بہتر بنا، اور دوبارہ سے متوجہ کر۔

میری دعا

قادرِ مطلق خدا، پیار کرنے والے اور مہربان خدا، میرے دل کو تمام بدی، نفرت، تکبر، تعصب، بغض، ہوس اور لالچ سے پاک کر۔ یسوع کے قادر نام میں، تمام تر بدی کی قوت اور مرغوبیت سے چھٹکارا دِلا جو کہ میرے دل کو ناپاک اور میرے روح کو زخمی کر سکتی ہے۔ میرے دل کو محبت، رحمت، راستبازی، پاک جذبات، نرمی، برداشت، حساسیت، حوصلے، احساسِ جرم، اور معاف کرنے کی قوت سے بھر دے۔ مجھ میں یہ شعور بھر دے کہ کون سے موقع پر کون سی قابلیت کو استعمال کرنا ہے۔ مجھے، میرے جسم کو، میرے روح کو، اپنے روح القدس کے ذریعے سے پاک بنا دے۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال