آج کی آیت پر خیالات

پولوس رسُول یہ جانتا تھا کہ وہ ایک ایسی رُوحانی قوت کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہے جو خُدا کے مُخالف ہے( افسیوں 6 باب 10 تا 12 آیت)۔ جبکہ اِس قوت کا دُنیا میں کافی حد تک اَثر ہو سکتا ہے، پولوس نے یہ ظاہر کیا کہ شَیطان کی دَغا بازی خُدا کی کلیسیاؤں میں حکُومت نہیں کرے گی۔ وہ اَیسے زمانے میں سَچائی کے لیے پُرعزم تھا جو کہ بہُت سے معَبُودوں، عقیدوں، اور انتخابات سے پاگل ہو چُکا تھا۔ کیا ہم اپنے زمانے اور ایک ایسے مُعاشرے میں جو کہ بہُت سے ویسے ہی خیالات سے خبَظی ہو چُکا ہے کم چوکس ہو سکتے؟

میری دعا

پاک خُدا، ہماری رُوحانی ہوشیاری میں کمی اور خیالات کی منڈی میں ہماری بزدِلی کے لیے ہمیں مُعاف کر دے۔ ہمیں اپنے رُوح کے ساتھ اُبھار کہ ہم محبّت میں سچ بولیں۔ ہمیں اُن خَیالات کا سامنا کرنے کی ضرُورت کے لیے مجرم ٹھہرا جو اِیمان، راستبازی، اور آواز اور خُدائی فہم کے ساتھ سچائی کے لیے نُقصان دہ ہے۔ ہمیں بے حِسی کی حالت سے اُٹھا اور دوبارہ ہمیں تیرے پاک اور پُر عزم لوگ ہونے کے لیے بُلا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال