آج کی آیت پر خیالات

صدُور، بادشاہوں، اور حُکمرانوں کے "فہیم" اور سفارتی مشیر میزبان ہوتے ہیں۔ بہُت سے اپنے آپ کو طاقتور اور دولت مند لوگوں سے گھیر لیتے ہیں۔ تاہم، یہاں قوموں کا بادشاہ صرف ہے! صرف واحد وہی ہے جو حقیقی اور حتمی طور پر زمین کےتمام لوگوں پر حکُومت کرتا ہے۔ اُس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا اور اُس کی برابری کا کوئی حقدار نہیں۔ تمام مخلوقات، چھوٹی یا بڑی، ایک دن اُس کے پاک نام کا احترام کریں گی۔ آئیں اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم آج اُس کا احترام کریں۔

میری دعا

میرے خُدا اور باپ، تُو تمام تر قُدرت اور جلال کا حق دار ہے۔ تیرا کوئی ثانی نہیں—نہ حقیقت میں اور نہ ہی میرے دِل میں۔ مُجھے اپنے فضل کے ساتھ نوازنے کےلیے تیرا شُکرہو۔جب تیرے پاس اِتنی طاقت اور اِختیار ہے جِسکا میں اندازہ بھی نہیں کر سکتا پھر تُو کیُوں میری اتنی فِکر کرتا ہے، لیکن میں تیرا شُکر ادا کرتا اور تیری حَمد کرتا ہوں۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے اپنے فضل کے وسیلہ سے مُجھے اپنے شاہی گھرانے میں شامِل کِیا۔ میَں اُس عظیم اور شفیق پاکیزگی اور راستبازی کے لیے تیری حمد کرتا ہوں جو تُو نے مُجھ پر اُنڈیلی ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال