آج کی آیت پر خیالات

"آسمان کی تدبیر، تجویز پیش کی" ۔ ہم سے بہت سے لوگ ایک اچھی نصیحت دیتے ہیں اور ایک شاندار منصوبہ بناتے ہیں۔ سلیمان نبی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک خاص وقت پر کی ہوئی ہدایت کو ماننے سے فہم حاصل ہوتا ہے اور پھر، ایک لمبے عرصے تک سنتے رہنے سے یہ حاصل ہوتا ہے۔ اگر آپ میری طرح ہیں، تو آپ اپنے منصوبوں کو خُدا کے نور کے سامنے رکھ کر بہت اچھے طریقے سے پورا کر سکتے ہو۔ میں مطمئن ہوں کہ یعقوب، جو کہ نئے عہد نامے کی امثال لکھنے والا ہے، ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خُدا فہم تب عطا کرتا ہے جب ہم شک کیے بنا اُس کی تلاش کریں گے۔ لیکن جب ہم فہم کے لیے دعا کرتے ہیں، تو ہم خُدا سے یہ بھی دعا کریں کہ وہ ہمیں کلام کا سچ جاننے کےلیے صبر سے سننا بھی سکھائے تاکہ جب فہم حاصل ہو تو ہم اُس کو پہچان سکیں!

میری دعا

قادر خُدا، مجھے اپنے راستے سکھا اور میری مدد کر کہ میں اپنی زندگی میں تیرا راستہ اختیار کروں۔ میرے پاس بہت سے منصوبے اور سکیمیں ہیں، لیکن میں جانتا ہوں کہ اگر وہ تیرے لیے نہیں ہیں، تو وہ قائم نہیں رہیں گی۔ فہم کی طرف میری راہنمائی فرما اور میں نہ صرف اس کو جاننے کی تلاش کروں، بلکہ اس کو اس قوت سے جو کہ تیرے روح سے ملتی ہے کے وسیلہ سے جینے کے لیے تلاش کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال