آج کی آیت پر خیالات

ایسے وقت میں جب خُدا کے لوگ جسمانی اور روحانی طور پر گڑبڑ کا شکار تھے، اُس نے عدالت کا وعدہ کیا—اُن پر اوراُن کے ستانے والوں پر عدالت۔ لیکن وہ انکشاف بھی کرتا ہے کیوں۔ وہ اپنی عظمت اور پاکیزگی دکھائے گا تاکہ وہ اُس ،یہواہ، کو جان سکیں گے—جو "اپنے لوگوں" اور تمام قوموں کا خُدا ہے۔ میں خُدا سے پیار کروں گا تاکہ اپنے وقت میں اُس کی عظمت اور پاکیزگی کا اظہار کر سکوں: کیا آپ ایسا نہیں کریں گے؟ خُدا جو کچھ ہے اور جو کچھ اُس نے کیا ہے اُس کے لیے خُدا کا احترام کرنا شاندار ہے۔ خُدا کرے کہ وہ دن جلد آئے۔

میری دعا

اے باپ، تیرے ناقص اور بشر فرزند ہونے کے ناطے، میں تیرے بے باک مکاشفہ سے ڈرتا ہوں۔ ہم انسان تیرے جلال کے ساتھ موازنے میں فانی اور کمزور ہیں۔ لیکن مجھے یسُوع کے وسیلہ سے تیرے ساتھ اپنے رشتے پر یقین ہے، اور اے پیارے باپ، میں تیرے اور تیرے نام کو احترام بخشنا چاہتا ہوں۔ میں تیرا نام بے فائدہ لیتے ہوئے سُن سُن کر اور تیرے جلال کی بے حرمتی دیکھ کر اُکتا گیا ہوں۔ قوموں کے سامنے اپنے آپ کو سر بلند فرما! اپنی پاک عظمت کا انکشاف کر تاکہ ہر کوئی جانے کہ تُو واحد اور زندہ خُدا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال