آج کی آیت پر خیالات

ہم میں سے بہت سے لوگ دنیا کے قانون سے پاگل ہو جاتے ہیں اور اِس قسم کا کلام اُن کے لیے سُننا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن ہمیں لازم طور پر یہ جاننا چاہیے کہ نئے عہد کا فضل اور رُوح القدس کا تحفہ ہمارے دلوں پر لکھا ہونا چاہیے اور ہماری زندگیوں سے ظاہر ہونا چاہیے۔ خُدا کا اِس سے کوئی مطلب نہیں کہ وہ پتھر کی لوحوں پر لکھا ہوا ہے۔ یرمیاہ ایک ایسے دن کی پیشن گوئی کرتا ہے جب خُدا کے لوگوں کی توجہ خُدا کی مرضی کو پورا کرنے پر ہوگی—اُن چیزوں کے ساتھ مُحبت کا جنون جن چیزوں سے خُدا پیار کرتا ہے اور اُن کو رد کرنا جن کو وہ رد کرتا ہے۔

میری دعا

اے ابا باپ، میں تیری مرضی پوری کرنا چاہتا ہوں۔ میں تُجھے خُوش کرنا، جلال دینا، اور دوسروں کو تیری طرف لانا چاہتا ہوں۔ مجھے روحانی فہم و فراست بخش تاکہ میں تیری مرضی کو جان سکوں اور مجھے اُس کو پورا کرنے کا حوصلہ عطاکر۔ میں چاہتا ہوں کہ جب شیطان مجھے ترغیب دے اور جب میں تیرے لیے نہ جیئوں تو تیری راستبازی اور کردار میرے دل کو بتائے۔ جب میں غلط ہوں اور راستہ بھٹک جاؤں تو مجھے پیار سے حلیم بنا۔ یسُوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال