آج کی آیت پر خیالات

آزادی ایک بہُت شاندار تحفہ ہے! مسِیح میں آزادی کِسی بھی قسم کی آزادی سے بڑی ہے۔ خُدا اِس کو ہمارے سپُرد کرتا ہے۔ لیکن، ہم اپنی آزادی کو کِسی دُوسرے کی آزادی سے ٹکرانا نہیں چاہتے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری آزدی کِسی کے گُناہ کا سبب بنے یا مسِیح سے دُور ہو جائے۔ چنانچہ آئیں اپنی آزادی کو متلافی اور فہم کےساتھ استعمال کریں۔

میری دعا

قیمتی خُدا اور قادرِ مطلِق باپ، اُس تمام تحائف کے لیے تیرا شُکر ہو جو تُو نے میری زندگی میں اُنڈیلے ہیں۔ میں خاص طور پر رُوحانی آزادی کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ مُجھے اِس قابل بنا کہ میں اِسے دُوسروں کی بھلائی کے لیے اور اُن کو بنانے کےلیے استعمال کرُوں، بجائے کہ میں اپنے آپ کو عظمت بخشوں۔ براہِ کرم میری مدد فرما کہ میَں اِس دُنیا میں دُوسروں کو تیرے کام کی جگہ کے طور پر دیکھوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال