آج کی آیت پر خیالات

خُدا چاہتا ہے کہ ہم اچھے کاموں کے لیے تیار ہو جائیں۔ شکر ہے کہ اُس نے ہمیں کلام دیا ہے۔ آج ہمارے پاس بہت بائبلیں ہیں جس کا ترجمہ مختلف زبانوں بولیوں، اور ورژن میں کیا گیا ہے۔ دھمکی کی بجائے، یہ ایک عظیم برکت ہے۔ لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ کلام کا مقصد صرف سیکھنا نہیں بلکہ اُس کے مطابق جینا ہے۔ خُدا نے اپنی دنیا کا منصوبہ اِس لیے بنایا کہ وہ عملی سچ ہو—ایک ایسا تحفہ جو ہمیں ہر اچھے کام کےلیے تیار کرے۔

میری دعا

مُقدس خُدا، یہ بات مجھے ابھی تک حیران کرتی ہے کہ تُو نے ہمارے اپنے الفاظ میں بات کر نے لیے ہمارا، جو تیری محدود مخلوق ہے، انتخاب کیا۔ میں کبھی بھی اِس تحفے کو اتنا آسان نہیں لوں گا کہ میں تیرا کلام پڑھ سکتا ہوں اور تیرا سچ سیکھ سکتا ہوں۔ لیکن اے باپ، مجھے ایسا کردار اور حوصلہ بخش کہ اس کو عملی طور پر سامنے لایا جائے اور مجھے تیرے مرضی کے مطابق جینا سکھائے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال