آج کی آیت پر خیالات

میَں کِسی چیز کا انتظار کرنے میں اچھا نہیں ہُوں۔ میَں اُن بچوں کی مانِند ہُوں جو بڑے دِن کے تحفوں کی فہرست دیکھ لیتے ہیں اور بڑے تحفے کے دِن کے لیے بے قرار ہو جاتے ہیں۔ خُدا نے بھی ہمارے لیے ایک عظیم تحفہ کا دِن رکھا ہے۔ اُس شاندار دِن، ہمارا تمام تر انتظار ختم ہو جائے گا اور ہمارا اِیمان نظارہ بن جائے گا۔ آئیں تمام اِیمان کے تمام راہنماؤں کے نمونہ کی پیروی کریں، اور پہل کر کے، ہماری زندگیوں میں یسُوع مسِیح کے وسیلہ سے خُدا کی فتح کے لیے اُس دن کو خُوش آمدید کہیں جو دُور ہے۔

میری دعا

فاتح شہنشاہ، زمانوں کے حکمران، میَں قیامت کے دن کےلیے تیری حمد کرتا ہُوں جو میرے لیے آنے والا ہے۔ میں پہلے ہی اُس دن کے لیے تیرا شُکریہ ادا کرتا ہُوں جب میَں تُجھے رُو برُو دیکھوں گا اور عظیم آسمانی خُوشی میں شامل ہُوں گا۔ جب تک وہ دِن آئے، براہِ کرم مُجھے دُوسروں کی مدد کے لیے استعمال کر کہ اُن میں تیرے کِردار اور تیری عظیم فتح کی خُوشی کی جھلک نظر آئے۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال