آج کی آیت پر خیالات

پولوس لوگوں کو جانچنے کی بات کررہا ہے جس کا تعلق ہمارے بُنیادی عقیدے سے نہیں۔ وہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ کس کا کام ہے۔ وہ یہ بھی یاد دِلاتا ہے کہ دراصل وہ شخص جس کو ہم جانچ رہے ہوتے ہیں اگروہ خدا سے تعلق رکھتا ہے تو ہمارے پاس کیا اختیار ہے کہ ہم اس کو جانچیں۔ چنانچہ اکثر ہم دوسروں کے بارے غلط بولتے ہیں، ان معاملات کے متعلق ان کا غلط اندازہ لگاتے ہیں جو غیر منطقی ہوتے ہیں، لیکن اپنے بہت بڑے گناہ کے بارے کچھ بھی نہیں کرتے۔ آئیں ہم یہ یاد رکھیں کہ ہم کسی کے بارے جو کچھ کر رہے ہیں یا ان کے بارے اندازے لگا رہے ہیں اس کے بارے ہم نے خدا کو جواب دینا ہے۔

میری دعا

اے خدا مجھے معاف کر دے ۔ میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں دوسروں کا غلط اندازہ لگایا جبکہ مجھے ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔ میں جانتا ہوں کہ یسوع ان کی نجات کے لیے مواؑ۔ میں جانتا ہوں کہ تُوں اُن سے پیار کرتا ہے اور ان سب کے لیے تیرے پاس منصوبہ ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے استعمال کر ناکہ میں ان کے لیے رکاوٹ بنوں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال