آج کی آیت پر خیالات

یہ آیت میرے لیے کٹھن ہے، کیونکہ مجھے بہت سی برکت ملی ہے۔ تکلیف اور تنگ دستی میرے ذخیرہ الفاظ کا حصہ نہیں ہے۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ دنیا میں بہت سی جگہوں پر یہ بیان مسیحیوں لیے درست ہے جو کہ حملہ کی زد میں اور تنگی اور یہاں تک کہ موت کے خطرے میں ہیں۔ لیکن خُدا کے لیے اُن کا پیار اور اطاعت کا عزم شیطان کی دھمکیوں سے زیادہ عظیم ہے کیونکہ خُدا کی مرضی اُن کی خوشی ہے۔

میری دعا

شاندار اور مقدس خدا، میں تُجھ سے دُعا کرتا ہوں کہ اپنی کلیسیا کو تنگی سے آزادکر۔ لیکن اے باپ، میں یہ بھی مانگتا ہوں کہ اگر جسمانی چھٹکاراوہ نہیں جو آنے والا ہے، میں اپنے بھائیوں اور بہنوں اور اپنے لیے دُعا کرتا ہوں، کہ ہم زندگی کے وعدہ کے آگے جھکنے کی بجائے موت میں وفادار دکھائی دیں۔ براہِ کرم ہمارے ایمان کو مضبوط بنا: جب ہم گِر پڑیں تو ہمیں معاف کر دے۔ سب سے بڑھ کر، کسی عیب کے سِوا ہمیں اپنی عظیم حضوری میں چُھڑا۔ میں یہ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جس میں میَں نے نجات اور ضمانت پائی ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال