آج کی آیت پر خیالات

نسلی اور ثقافتی رکاوٹوں کو عبور کرنا آسان نہیں ہے۔ شُکر ہے، کہ خُدا کا رُوح ہمیں تعصبات میں آسانی سے سیٹ نہیں ہونے دیتا۔ اِس کی بجائے، ہمیں للکار دی جاتی ہے، راہنمائی کی جاتی، اور نسلی نفرت اور معاشرتی جہالت کو توڑنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ آئیں اُس قسم کے لوگ بنیں جو کہ خُدا کی حمد کرتے اور اُس کی شادمانی کرتے ہیں جب لوگوں کو تقسیم کرنے والی ہر رکاوٹ جاتی ہے۔ آئیں تب تک اِس کو دباتے رہیں جب تک خُدا کا فتح کا وعدہ پُورا نہیں ہو جاتا:"نہ کوئی یہُودی رہا نہ یُونانی۔ نہ کوئی غُلام نہ آزاد۔ نہ کوئی مرد نہ عَورت۔ یہ تمام مسیحیوں کے لیے ہے—تُم سب مسِیح یِسُوع میں ایک ہو" (گلّتیوں 3 باب 28 آیت)۔ یہ کرتے ہوئے، ہم فردوس کی شاندار جماعت کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو ہر زبان، قبیلہ، لوگوں، اور قوموں کے لوگوں کے ساتھ خُدا کی حمد کرتی ہے۔(مُکاشفہ 7 باب 9 تا 11آیت)۔

میری دعا

پاک خُدا، میَں تُجھ سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ اُن تمام کو ہر جگہ برکت دے جو ثقافتی،لسانی، اور قومی رکاوٹوں کواُن کے ساتھ یسُوع کے فضل کے بارے میں اُن کو بتانے کے لیے عبور کرتے ہیں جو یسُوع کو نہیں جانتے۔ اُن کی یہ جاننے میں مدد فرما کہ وہ تُجھے شادمانی اور وہ حمد پیش کر رہے ہیں جو تُجھ کو جلال کے ساتھ گھیرے ہُوئے ہے! یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال