آج کی آیت پر خیالات

ایک اچھا دن حاصل کرنے کا راز کیا ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے کہ آپ اُٹھیں اور یہ جانیں کہ یہ دن بھی ٹھیک ویسا ہی ہے جیسا کہ کل ختم ہُوا تھا—ہم خُدا کے کبھی نہ ختم ہونے والے پیار کی جکڑ میں ہیں۔ اِس سے ہمارے دل کو محبت کے ساتھ بھرنا چاہیئے اور ہماری آوازوں کو خوشی کے ساتھ گانا چاہیئے۔ اِس گیت سے خُدا کا رُوح ہمارے اندر بھرنا چاہیئے اور گہری اور شوقیہ شُکرگزاری کی طرف ہماری راہنمائی کرنی چاہیئے جو کہ ہماری دنوں کا خوشگوار کر دے۔ بجائے اِس کے کہ ہم تھکاوٹ،خبطگی اور دوسرے دن کی فکر کے ساتھ جاگیں، آئیں ا،س دن کو اپنی روز مرہ زندگی میں خُدا کے فضل کی یاد دہانی اور اپنے دلوں میں خُدا کے عہدوں کی یاد دہانی کے طور پر شروع کریں۔ پھر، میرا نہیں خیال کہ ہمیں پورا دن حمد و ثنا کرنے میں کوئی مسئلہ ہوگا۔

میری دعا

شاندار آقا اور ابدی باپ، اپنے رُوح القُدُس کے وسیلہ سے میرے دل میں خوشی اور محبت اُنڈیلنے کے لیے تیرا شُکر ہو۔میرے دل کو بھر اور میری زندگی کو اپنی ابدی محبت کی حِس سے تسلی بخش۔ یسُوع کے نام میں جو میرا نجات دہندہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال