آج کی آیت پر خیالات

یہ بالآخر ہر معاشرے کی حقیقت ہے۔ ایک بُرا راہنما اپنے ہی بُرے جانشین کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔ بربادی اُس کے پاس آتی ہے جو دُوسروں کی بربادی کرتا ہے۔ لیکن بالآخر، یہ نتیجہ حقیقی طور پر تب سچا ہوگا جب یسُوع آئے گا اور لوگوں کی اِنصاف کے ساتھ عدالت کرے گا جب کُچھ چھِپا نہیں ہوگا۔ پھر، خُدا کا راستباز سورج کی مانِند چمکے گا اور اُس کے ساتھ آسمانی جلال میں حُکمرانی کرے گا جو کہ کبھی برباد، خراب یا دُھندلی نہیں ہوگی۔ رحمت کے ساتھ عدالت، مُحبّت کے ساتھ قوت، اور موت کے بغیر زندگی اُس شہر میں اُن کا انتظار کریں گی جو خُدا نے اُن کے لیے بنایا ہے جو اُسے پیار کرتے ہیں۔

میری دعا

پیارے آسمانی باپ، ایسا ہو کہ اِس دُنیا میں تیری بادشاہت طاقت کے ساتھ آئے اور تیری مرضی زمین پر ویسی ہی پُوری ہو جیسی کہ آسمان پر ہوتی ہے۔ بُرے کا دُور پھینک، اور جن کو تُو نے یسُوع میں راستباز بنایا ہے تیرے جلال اور فضل کی حضوری میں کھڑا ہونے دے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال