آج کی آیت پر خیالات

چرواہوں کو جو نشان بتایا گیا وہ چرنی میں ایک بچہ تھا۔ کتنا طاقتور نشان تھا کیا ایسا نہیں ! کائنات کو تخلیق کرنے والا وہاں لیٹا ہوا ہے جہاں بکریاں اور بھیڑیں اپنا اناج اور گھاس کھاتی ہیں۔ وہ خُدا ہمیں کتنا پیار کرتا ہوگا جس نے اپنے آپ کو ایک اچھی شروعات کے لیے اتنا نیچا کر لیا جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیوں فرشتے اُس کی ستائش کرتے ہیں۔ وہ شاندار ہے اور اُس نے وہ عظمت چھپانے یا حفاظت کرنے کے لیے نہیں رکھی، بلکہ اُس نے اُس کو بانٹا تاکہ ہم بھی اُس کو حاصل کریں!

میری دعا

چرنی کے خُدا اور اصولوں کے بُرج، میں فرشتوں کے ساتھ تیرے شاندار اور پاک نام کی حمد کے لیے اپنی آواز بلند کروں گا۔ تیری قربانی بہت گہری ہے میں اِس سے سکتے میں آ گیا ہوں۔ تُو یسُوع کو چرواہوں کو دکھانے کے لیے کوئی بھی نشان چُن سکتا تھا، لیکن تُو نے چرنی کا انتخاب کیا۔ اپنی آپ کو ایک عام سی جگہ پر ظاہر کرنے کے لیے تیرا شکر ہو تاکہ میں تیرا نشان پا کر تیرے ساتھ گھر جاؤں۔ میں یسُوع کے نام میں پیار کے ساتھ مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال