آج کی آیت پر خیالات

حمد صرف ہماری لبوں سے نہیں نکلنی چاہیے۔ اُن تمام برکات کو پہچانتے ہوئے جو خُدا نے ہم کو عطا کی ہیں حمد ہماری رُوح کی گہرائیوں سے نکلنی چاہیے۔ جبکہ خُدا تمام تر حمد کے لائق ہے کیونکہ وہ پاک، قادر، اور شاندار ہے، ہمارے پاس اُس کی حمد کرنے کے اِس سے بھی بڑی وجوہات ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ مہربان رہا ہے!

میری دعا

مُقدس اور پیار کرنے والے باپ، میں تخلیق کے تحفے کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں تیرے پیار اور اُس مرضی کے لیے کہ ہم اُس کو قبول کریں یا رَد کر دیں کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں ۔ میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تُو نے ابرہام کو ایمان کی بنیاد بنایا اور اُن لوگوں کو جو کہ یسُوع کے آنے کی وجہ بنے۔ یسُوع کو بھیجنے کے لیے میں تیری حمد کرتا ہوں۔ میرے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے میں تیری حمد کرتا ہوں۔ اُس کو مُردوں میں سے جلانے اور موت اور گناہ پر اُس کی فتح پانے کے لیے میں تیری حمد کرتا ہوں۔ جن لوگوں نے میرے ساتھ تیرے فضل کا کلام بانٹا میں اُن کے لیے تیری حمد کرتا ہوں۔ جو تُو میرے لیے اور میرے وسیلہ سے کر رہا ہے میں اُس کے لیے تیری حمد کرتا ہوں۔ جو تُو میرے لیے کرنے والا ہے اور جو تُو نے پُراسرار میرے لیے چھپا کر رکھا ہے میں اُس کے لیے تیری حمد کرتا ہوں۔ میں تیری حمد کرتا ہوں کیونکہ تُو قادرِمطلق خُدا ہے جس نے مُجھے میرا ابا باپ بننے کے لیے چُنا۔ خُداوند یسُوع مسِیح کے نام میں، تیری شتائش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال