آج کی آیت پر خیالات

یسوع خدا کا عظیم پیامبر ہے۔ اس نے نہ صرف خدا کے پیار ، رحم، اور مہربانی کا دعویٰ کیا بلکہ اس کو ثابت بھی کیا۔ یسوع خدا کو ہمارے سامنے پوری طرح پیش کر سکتا ہے، کیونکہ وہ باپ کے ساتھ ایک ہے۔ چنانچہ جب ہم کلام میں یسوع کو منادی کرتے دیکھتے ہیں تو ہم خدا کو دیکھتے ہیں۔ اگر ہم جاننا چاہتے ہیں کہ خدا ہمارے بارے کیا احساس کرتا ہے، تو ہمیں یسوع کو دوسروں کے ساتھ سلوک کرتے ہوئے دیکھنا چاہیے۔ اگر ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ خدا ہمارے لیے کیا کرنا چاہتا ہے، تو ہمیں اس بات کو مدِنظر رکھنا ہے کہ یسوع نے دوسروں کے ساتھ کیا کیا۔ یسوع ہمارے لیے خدا کے دل تک ایک کھڑکی ہے۔ چنانچہ اس سال جب بھی ہوا تھم جائے، اور آپ کرسمس کے بعد کھڑے ہوں، تو کیوں نہ اپنے ساتھ ایک وعدہ کریں کہ ہم آنے والےسال میں زیادہ سے زیادہ وقت دے کر کلام (متی، مرقس، لوقا، اور یوحنا)کے ذریعے سے یسوع کو جانیں گے۔ اگر آ پ ایسا کریں تو آپ خدا کو بہتر طور پر جانیں گے۔

میری دعا

اے خدا میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے یسوع کی زندگی اور منادی کے وسیلہ سے مجھے اپنے دل کی طرف ایک کھڑکی عنایت کی۔ مہربانی فرما کر مجھے برکت دے کہ میں یسوع کو سمجھ کر، اور اس کی پیروی کر کے زیادہ سے زیادہ بہتر طور پر تجھے جان سکوں۔ میں تیرے بیٹے، یسوع مسیح، میرے خدا کے وسیلہ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال