جنوري 2020 Archives

31. 01 2020 - اِمثال 1 باب 29 اور 31 آیت

اِس لئے کہ اُنہوں نے عِلم سے عداوت رکھّی اور خُداوند کے خَوف کو اِختیار نہ کِیا۔ پَس وہ اپنی ہی روِش کا پھَل کھائیں گے اور اپنے ہی منصُوبوں سے پیٹ بھریں گے۔

30. 01 2020 - پہلا کرنتھیوں 1 باب 30 تا 31 آیت

لیکِن تُم اُس کی طرف سے مسِیح یسُوع میں ہو جو ہمارے لِئے خُدا کی طرف سے حِکمت ٹھہرا یعنی راستبازی اور پاکیزگی اور مخلصی۔ تاکہ جَیسا لَکھا ہے وَیسا ہی ہو کہ جو فخر کرے وہ خُدا پر فخر کرے۔

29. 01 2020 - استثنا 1 باب 29 تا 30 آیت

تب میں نے تُم کوکہا کہ خوفزدہ مت ہو اور نہ اُن سے ڈرو۔ خُداوند تُمہارا خُدا جو تُمہارے آگے آگے چلتا ہے وُہی تُمہاری طرف سے جنگ کرے گا جیسے اُس نے تُمہاری خاطِر مِصر میں تُمہاری آنکھوں کے سامنے سب کُچھ کِیا۔

28. 01 2020 - کُلسیوں 1 باب 28 آیت

جِس کی مُنادی کر کے ہم ہر ایک شخص کو نصیحت کرتے اور ہر ایک کو کمال دانائی سے تعلِیم دیتے ہیں تاکہ ہم ہر شَخص کو مسِیح میں کامِل کر کے پیش کریں۔

27. 01 2020 - پَیدائش 1 باب 27 آیت

اور خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر پَیدا کیا۔ خُدا کی صُورت پر اُس کو پَیدا کیا۔ نرو ناری اُن کو پَیدا کیا۔

26. 01 2020 - پیدائش 1 باب 26 آیت

پھر خُد انے کہا کہ ہم اِنسان کو اپنی صُورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں اور وہ سمندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرندوں اور چَوپایوں اور تمام زمین اور سب جانداروں پر جو زمین پر رینگتے ہیں اختیار رکھیں۔

25. 01 2020 - فلیمون 1 باب 25 آیت

ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کا فضل تُمہاری رُوح پر ہوتا رہے۔ آمین۔

24. 01 2020 - یہُوداہ 1 باب 24 تا 25 آیت

اب جو تُم کو ٹھوکر کھانے سے بَچا سکتا ہے اور اپنے پُر جلال حُضُور میں کمال خُوشی کے ساتھ بے عیب کر کے کھڑا کر سکتا ہے۔ اُس خُدا واحِد کا جو ہمارا مُنجی ہے جلال اور عظمت اور سلطنت اور اِختیار ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے جَیسا ازل سے ہے اَب بھی ہو اور ابداُلآباد رہے۔ آمین۔

23. 01 2020 - پہلا پطرس 1 باب 23 آیت

کِیُونکہ تُم فانی تُخم سے نہِیں بلکہ غَیر فانی سے خُدا کے کلام کے وسِیلہ سے جو زِندہ اور قائم ہے نئے سِرے سے پَیدا ہُوئے ہو۔

22. 01 2020 - کُلسیوں 1 باب 22 آیت

جو پہلے خارِج اور بُرے کاموں کے سبب سے دِل سے دُشمن تھے تاکہ وہ تُم کو مُقدس بے عَیب اور بے اِلزام بنا کر اپنے سامنے حاضر کرے۔

21. 01 2020 - استثنا 1 باب 21 آیت

دیکھ اُس مُلک کو خُداوند تیرے خُدا نے تیرے سامنے کر دِیا ہے۔ سو تُو جا اور جَیسا خُداوند تیرے باپ دادا کے خُدا نے تجھ سے کہا ہے تُو اُس پر قبضہ کر اور نہ خَوف کھا نہ ہراساں ہو۔

20. 01 2020 - رومیوں 1 باب 20 آیت

کِیُونکہ اُس کی اَن دیکھی صِفتیں یعنی اُس کی ازلی قُدرت اور الُوہیت دُنیا کی پَیدائش کے وقت سے بنائی ہُوئی چِیزوں کے ذرِیعہ سے معلُوم ہو کر صاف نظر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اُن کو کُچھ عُزر باقی نہِیں۔

19. 01 2020 - اِفسیوں 1 باب 17 تا 20 آیت

کہ ہمارے خُداوند یسُوع مسیِح کا خُدا جو جلال کا باپ ہے تُمہیں اپنی پہچان میں حِکمت اور مُکاشفہ کی رُوح بخشے۔ اور تُمہارے دِل کی آنکھیں روشن ہو جائیں تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ اُس کے بُلانے سے کَیسی کُچھ اُمید ہے اور اُس کی میراث کے جلال کی دَولت مُقدسوں میں کَیسی کُچھ ہے۔ اور ہم اؐیمان لانے والوں کے لیے اُس کی بڑی قُدرت کیا ہی بے حد ہے۔ اُس کی بڑی قُوت کی تاثیر کے مُوافِق۔ جو اُس نے مسِیح میں کی جب اُسے مُردوں میں سے جِلا کر اپنی دہنی طرف آسمانی مقاموں پر بِٹھایا۔

18. 01 2020 - پہلا پطرس 1 باب 18 تا 19 آیت

کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ تُمہارا نِکما چال چلن جو باپ دادا سے چلا آتا تھا اُس سے تُمہاری خلاصی فانی چِیزوں یعنی سونے چاندی کے ذرِیعہ سے نہیں ہُوئی۔ بلکہ ایک بے عَیب اور بے داغ بّرے۔ یعنی مسِیح کے بیش قیمت خُون سے۔

17. 01 2020 - یعسیاہ 1 باب 17 آیت

نیکو کاری سِیکھو۔ اِنصاف کے طالِب ہو۔ مظلُوموں کی مدد کرو۔ یتِیموں کی فریاد رسی کرو۔ بیواوں کے حامی ہو۔

16. 01 2020 - روت 1 باب 16 آیت

رُوت نے کہا تُو مِنت نہ کر کہ میَں تُجھے چھُوڑوں اور تیرے پیچھے سے لَوٹ جاؤں کِیُونکہ جہاں تُو جائے گی میَں جاؤں گی اور جہاں تُو رہے گی میَں رہُوں گی۔ تیرے لوگ میرے لوگ اور تیرا خُدا میرا خُدا ہو گا۔

15. 01 2020 - طِطُس 1 باب 15 آیت

پاک لوگوں کے لیے سب چِیزیں پاک ہیں مگر گُناہ آلُودہ اور بے ایمان لوگوں کےلیے کُچھ بھی پاک نہیں بلکہ اُن کی عقل اور دِل دونوں گناہ آلُودہ ہیں۔

14. 01 2020 - اِفسیوں 1 باب 14 آیت

وُہی خُدا کی مِلکِیت کی مخلصی کےلیے ہماری مِیراث کا بیغانہ ہے تاکہ اُس کے جلال کی سِتائش ہو۔

13. 01 2020 - کُلسیوں 1 باب 13 تا 14 آیت

اُسی نے ہم کو تاریکی کے قبضہ سے چُھڑا کر اپنے عزِیز بَیٹے کی بادشاہی میں دِاخل کِیا۔ جِس میں ہم کو مخلصی یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصِل ہے۔

12. 01 2020 - یعقوب 1 باب 12 آیت

مُبارک وہ شَخص ہے جو آزمائش کی برداشت کرتا ہے کِیُونکہ جب مقبُول ٹھہرا تو زندگی کا وہ تاج حاصِل کرے گا جِس کا خُداوند نے اپنے مُحبت کرنے والوں سے وعدہ کِیا ہے۔

11. 01 2020 - مرقس 1 باب 11 آیت

اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بَیٹا ہے۔ تُجھ سے میَں خُوش ہُوں۔

10. 01 2020 - اِمثال 1 باب 10 آیت

اَے میرے بیٹے! اگر گُنہگار تُجھے پھُسلائیں تو رضا مند نہ ہونا۔

9. 01 2020 - کُلسیوں 1 باب 9 آیت

اِسی لیے جِس دن سے یہ سُنا ہے ہم بھی تُمہارے واسطے یہ دُعا کرنے اور درخواست کرنے سے باز نہیِں آتے کہ تُم کمال رُوحانی حِکمت اور سَمجَھ کے ساتھ اُس کی مرضی کے عِلم سے معمُور ہو جاؤ۔

8. 01 2020 - یشوع 1 باب 8 آیت

شرِیعت کی یہ کِتاب تیرے مُنہ سے نہ ہٹے بلکہ تُجھے دِن اور رات اِسی کا دِھیان ہو تاکہ جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس سب پر تُو احتیاط کر کے عمل کر سکے کِیُونکہ تب ہی تُجھے اِقبالمندی کی راہ نصیب ہو گی اور تُو خُوب کامیاب ہوگا۔

7. 01 2020 - پہلا یوحنا 1 باب 7 آیت

لیکِن اگر ہم نُور میں چلیں جِس طرح کہ وہ نُور میں ہے تو ہماری آپس میں شِراکت ہے اور اُس کے بَیٹے یسُوع کا خُون ہمیں تمام گناہوں سے پاک کرتا ہے۔

6. 01 2020 - پہلا تھسلنیکیوں 1 باب 6 آیت

اور تُم کو بڑی مُصیبت میں رُوحُ القُدس کی خوشخبری کے ساتھ قُبُول کرکے ہماری اور خُداوند کی مانِند بنے۔

5. 01 2020 - دُوسرا پطرس 1 باب 5 تا 7 آیت

پَس اِسی باعث تُم اپنی طرف سے کمال کوشِش کر کےاپنے اِیمان پر نیکی اور نیکی پر معرفت۔ اور معرفت پر پرہیزگاری اور پرہیزگاری پر صبر اور صبر پر دِینداری۔ اور دِینداری پر برادرانہ اُلفت اور برادرانہ اُلفت پر محبت بڑھاؤ۔

4. 01 2020 - فلِپیوں 1 باب 4 تا 5 آیت

اور ہر ایک دُعا میں جو تُمہارے لِئے کرتا ہُوں ہمیشہ خُوشی کے ساتھ تُم سب کے لِئے دَرخواست کرتا ہُوں۔ اِس لِئے کہ تُم اوّل روز سے لے کر آج تک خُوشخبری کے پھیلانے میں شرِیک رہے ہو۔

3. 01 2020 - عِبرانیوں 1 باب 3 آیت

وہ اُس کے جلال کا پرتوَ اور اُس کی ذات کا نقش ہو کر سب چیِزوں کو اپنی قُدرت کے کلام سے سنبھالتا ہے۔ وہ گُناہوں کو دھو کر عالمِ بالا پر کِبریا کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔

2. 01 2020 - یوحنا 1 باب 2 تا 3 آیت

یہی اِبتدا میں خُدا کے ساتھ تھا۔ سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَپدا ہُوئیں اور جو کُچھ پَیدا ہُوا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغیَر پَیدا نہیں ہُوئی۔

1. 01 2020 - پیدائش 1 باب 1 آیت

خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔