آج کی آیت پر خیالات

میں نہیں چاہتا کہ آپ نیلے پروں والے نارنگی گینڈے کو اُڑتا ہوا سوچیں۔ اب بس۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ اِس کے بارے کچھ بھی سوچیں۔ آپ جانتے ہیں کہ نیلے پروں والا گینڈے جیسی کوئی چیز نہیں جو اُڑ سکے، اُس سے بہت چھوٹی چیز نیلے پروں کے ساتھ اُڑتی ہے۔ یقینی طور پر میرا نقطہ بہت سادہ ہے: جتنا ہم کچھ نہ کرنے کی کوشش کریں گے، اتنا ہی ہم اس پر زیادہ غور کریں گے اور وہ لازمی طور پر کریں گے جو کہ ہمیں نہیں کرنا ہے۔ اِسی لیے روح القدس کا تحفہ بہت ضروری ہے۔ وہ ہمیں اِس قابل بناتا اور قوت بخشتا ہے کہ ہم گناہ کو دور دھکیل دیں—نہ اس پر غور کریں اور اُس کو صرف رَدّ کریں، بلکہ اپنے آپ کو خُدا کی نعمتوں سے مالا مال کرتے جائیں۔

میری دعا

اے ابّا باپ، میں روح القدس کے تحفے کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں جو میرے اندر بستا ہے اور تیرے آگے میری سفارش کرتا ہے۔ مجھے روح القدس سے معمور کر تاکہ میری زندگی سے تیری مرضی ظاہر ہو اور میں تیرے منصوبوں پر سوچوں۔ یسوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں، جس نے بپتسمہ کے ذریعے تیرا روح مجھ پر اُنڈیلا۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال