آج کی آیت پر خیالات

بے انصاف تکلیف! اُف، اِن الفاظ کی آواز مجھے جھنجھنا دیتی ہے اور میری ریڑھ کی ہڈی کو جھکا دیتی ہے۔ ایسی چیز بہتر اور مکمل نہیں لگتی—اور یہ غالباً ایسی نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی ہمارے بہت سے بہن بھائی اپنے وعدوں اور واحد سچے خُدا اور اُس کے بیٹے، یسُوع مسِیح کے ساتھ وفاداری کی خاطر اِس تکلیف اور ظالم درد کو برداشت کر رہے ہیں ۔ کیا یہ شاندار نہیں ہے کہ ہم میں سے وہ لوگ جو کہ ابھی تک مشکلات اور شدید تنگی میں نہیں پڑے وہ اُن کے لیے ہر دن دُعا کے ساتھ شروع کریں جو کہ ہماری رُوحانی کُنبے کا حصہ ہیں اور مشکلات، تنگی، درد اور بد سلوکی برداشت کر رہے ہیں؟ جیسا کہ وہ اتنی مشکلات میں خُداکو اعزاز بخشنے کے لیے یسُوع کے فضل کو ظاہر کریں، آئیں اُن کے لیے دُعا کریں کہ ہمارا باپ نہ صرف اُن کو برقرار رہنے کے لیے قوت عطا کرے، بلکہ وہ جلد اُن کو چھڑا لے۔

میری دعا

مُقدس اور رحیم خُدا، براہ کرم میرے بچوں کو برکت دے جو کہ یسُوع کا فضل ظاہر کرنے کے لیے درد اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگرچہ یہ مشکلات تنگی یا زندگی کی مشکلات کی وجہ سے ہیں، میں دُعا کرتا ہوں کہ میرے اُن بہن بھائیوں کو قوت بخش جو کہ تنگی میں ہیں۔ لیکن اے باپ، میں اِس دَرد کے لیے ایک ہی جواب جانتا ہوں وہ ہے یسُوع کی آمد، چنانچہ اُس کو جلد بھیج۔ آنے والے خُداوند یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال