آج کی آیت پر خیالات

بعض لوگ برکت کا باعث ہوتے ہیں۔ قطع نظر کہ ہم اُن سے فون کے ذریعے ملتے، ایک حوصلہ بخش ای میل وصول کرتے، ہاتھ سے لکھا ہُوا ایک خط وصول کرتے، یا اُن کو رُو برُو ملتے ہیں۔ جب بھی ہم اُن کو یاد کریں، ہم اُن کے لیے خُدا کا شُکر ادا کرتے ہیں۔ چنانچہ آئیں پولوس کی مثال کو لیں اور اُن کو یہ بتائیں کہ اُنہوں نے ہمیں اُن کا شُکریہ ادا کرنے کے لیے اسباب عطا کِیے ہیں۔

میری دعا

مہربان باپ،۔۔۔۔۔۔کے لیے تیرا شُکرہو(اُن مختلف لوگوں کے نام شامِل کریں جنہوں نے آپ کی زندگی کو برکت دی ہے)۔ اُنہوں نے میری زندگی کو بہُت سے طریقوں سے برکت دی ہے، چنانچہ میں اِلتجا کرتا ہُوں کہ اُن کی زندگیوں کو فضل، قوت، اور رُوح کے ساتھ معمُور فرما۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال