آج کی آیت پر خیالات

جب ہمیں ایک دُوسرے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو ہم وہ سب خُود نہیں کر سکتے۔ خُدا نے ہمیں ایک دُوسرے کی حوصلہ افزائی کرنے کےلیے باقاعدگی سے اکٹھے ہونے کے لیے بُلایا ہے کہ ہم خِدمت اور ایمان کی متحرک زندگی بسر کر سکیں۔ یسُوع کے واپس آنے کے دِن اور اُفق پر ہماری حتمی فتح کے ساتھ، ہمیں ایک دُوسرے کی مدد اور حوصلہ افزائی کے لیے زیادہ متحرک ہونا چاہیئے۔

میری دعا

خُداوند خُدا، میری حوصلہ افزائی اور دُوسروں کی خِدمت کے لیے مُجھے مسیحی گھرانہ عطا کرنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ جب ہم تیری حمد کے لیے یسُوع کے نام پر اِکٹھے ہوں تو براہِ کرم دُوسروں کو برکت دینے کے لیے مُجھے استعمال کر۔ خُداوند یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال