آج کی آیت پر خیالات

ہمیں یسُوع میں سب سے بڑی غلامی، اور خُدا کی عدالت کے ڈر سے آزاد کیا گیا ہے۔ ہمیں شریعت سے آزاد کیا گیا ، جو گناہ گار ٹھہراتی اور موت کی طرف لے جاتی ہے۔ ہمیں رُوح میں آزاد کیا گیا ہے کہ نہ صرف ہم اُس کو پورا کریں جو شریعت میں ہے، بلکہ موت کی سزا سے بھی چھُڑایا گیا ہے جس کی قانون کو ضرورت ہے۔ یسُوع اور رُوح کی طاقت کے وسیلہ سے، ہم خُدا کے فرزند ہونے کے لیے ابدتک۔۔۔۔۔۔۔ آزاد کئے گئے ہیں!

میری دعا

اے ابا باپ، چھُڑانے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ میں جانتا ہوں کہ تُو نے اِس کو مُجھے دینے کےلیے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ مجھے معاف کر دے کہ میں نے اُس چھٹکارے کو اپنے دل میں خوشی اور اعتمادکے ساتھ اضافہ نہیں کرنے دیا۔ اپنے رُوح کے ذریعہ سے میری راہنمائی فرما تاکہ میں تیری نجات کی آزادی اور خوشی کا تجربہ کر سکوں—نا صرف میرے آخری دنوں میں، بلکہ آج کے لمحات میں۔ یسُوع کےنام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال