آج کی آیت پر خیالات

وہ کونسا وقت تھا جب آپ نے اپنے آپ پر غور کیا کہ آپ خُداوند کے ساتھ جنون کے ساتھ چلنے سے بھٹک گئے ہیں؟ خوشگوار وقت تب آئے گا جب ہم اپنی روز مرہ زندگی میں اپنے دِلوں اور زندگیوں کو خُدا کے مطابق اور خُدا کے ساتھ گزاریں گے۔ دراصل، یسُوع نے ہمیں بتایا ہے کہ اگر ہم تابعداری کے ساتھ اُس کے لیے جئیں تووہ ہمارے سامنے اپنے آپ کو ظاہر کرے گا( دیکھیں یوحنا 14 باب 15 تا 21 آیت)۔ جب تک وہ واپس آئے گا اور اہم ابدی لطف حاصل کریں گے—ہمیشہ کے لیے اُس کے ساتھ گھر جا کر، تب تک اُس کا گھر ہمارے اندر ہوگا۔

میری دعا

ابا باپ،آج میں شعوری طور پر اپنی زندگی تیری طرف موڑ رہا ہوں۔ جن گناہوں کا میں نے اقرار کیا ہے میں اُن کے لیے تجھ سے معافی کا طلب گار ہوں۔ براہِ کرم آج میری زندگی میں مجھے یسُوع کی بادشاہی اور حضوری کے بارے مکمل طور تازگی بخش۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

Verse of the Day Wall Art

اظہارِ خیال