آج کی آیت پر خیالات

مسِیحی ہوتے، اگر ہمارا جِسم مر جائے، تو بھی ہم نہیں مرتے! ہماری جِسمانی موت کا صِرف یہ مطلب ہے کہ ہمیں فانی جِسم دیئے گئے ہیں۔ مسِیح ہمیں زِندہ کرے گا اور بقا کا جامہ پہنائے گا۔ موت کا ہم پر اِختیار نہ ہوگا کیونکہ ہم خُدا کے بچے ہیں۔ فتح ہماری ہے۔ موت کے آخری الفاظ نہیں؛ لیکن یِسُوع کے ہیں اور اُس نے کہا،"جی اُٹھ!"

میری دعا

باپ، میں جانتا ہوں میرا زمینی جِسم نازک اور کمزور ہے۔ پیارے باپ، میں جانتا ہوں اور اِس میں کوئی شک نہیں کہ ایک اچھی شکل میں رکھتا ہوں اور اپنی صحت کا کتنا خیال رکھتا ہوں، پھر بھی میں جِسمانی موت کو اپنے بدن میں آنے سے روک نہیں سکتا۔ لیکن میں یہ جان کر خوش ہوا کہ اگر میرا جِسم ناکام ہوجائے تو بھی میں ناکام نہیں ہونگا۔ اگرچہ میرا اِنسانی بدن نازک ہے، میں جانتا ہوں توں طاقتور اور فاتح ہے۔ باپ، میں اُس فتح مند دِن کا منتظر ہوں جب خُداوند یِسُوع طاقت اور جلال میں مُجھے لینے اور میری صورت کو بدل دے گا اورموت فتح کا لُقمہ بن جائے گی۔ اُس دِن تک، پیارے خُدا، میں خوشی سے تیری خِدمت کرونگا اِس اِنتظار میں کہ تُجھے آمنے سامنے دیکھوںگا۔ یِسُوع کے قُدرت والے نام سے یہ دُعا مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال