آج کی آیت پر خیالات

وہ کونسا ایسا وقت ہے جب آپ نے دُعا کی اور خُدا سے کوئی چیز طلب نہیں کی بلکہ صرف اُس کی شُکرگزاری اور حمد کی؟ کیوں نہ آج کے دن کو شُکرگزاری اور حمد کے دن کے طور پر استعمال کریں؟ کوئی بھی چیز طلب نہ کریں؛ صرف باپ کی شُکرگزاری اور حمد کریں! وہ جو ہے، اور جو اُس نے کِیا ہے، اور جو وہ کرنے والا ہے اُس کے لیے اُس کی حمد کرو، آپ کو برکت دینے، بچانے اور جلال کی طرف لانے کےلیے اُس کا شُکر کرو۔ آئیں آج کے دن کو شُکرگزاری اور حمد کا دن بنائیں۔

میری دعا

پیارے باپ، تُو میرے ہر لفظ جو میں حمد کےلیے تصور کرتا ہوں اور شُکرگزاری کا ہر لفظ جو میں اپنی زبان سے اَدا کرتا ہوں اُس کا حقدار ہے۔ تُو جلالی، عالیٰ، مُقدس، اور شاندار ہے۔ تُو صابر، معاف کرنےوالا، قربانی دینےوالا، پیار کرنے والا، اور مہربان ہے۔ تُو میرے تصور سے بڑھ کر ہے اور میری سانس سے بھی قریب ہے۔ تیرے بُزرگی میرے ذخیرہ الفاظ کو بڑھاتی ہے اور تیری فیاضی میرے دِل کو لبریز کرتی ہے۔ براہِ کرم میرے ہر خیال، عمل، اور لفظ میں جلالی ہو۔ یسُوع کے نام میں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال