آج کی آیت پر خیالات

اِس سے پہلے کہ خُدا کائنات کے وجود کے بارے میں بات کرتا، اور اِس سے پہلے کہ خُدا ہمارے نام اور ہمارے سَر کے بالوں کے بارے میں جانتا۔۔۔۔۔یقینی طور پر ہم جانتے ہیں کہ ہم اپنی مدد کے لیے اُس کے پاس جا سکتے ہیں۔ آئیں اپنی آنکھوں اور اپنے دِلوں کو پہاڑوں کے قادرِ مطلق خُداوند خُدا کی طرف اُٹھائیں اور یہ جانیں کہ وہ ہماری ضروریات کو دیکھتا، ہماری درخواستوں کو سُنتا، اور ہمارے دِلوں کا خیال رکھتا ہے۔

میری دعا

مُقدس اور تمام اختیارات کے مالک ابّا باپ، میں مدد کے لیے تیری طرف نگاہ کرتا ہُوں۔ تُو ہی رہائی، طاقت،تسلی،حوصلہ مندی، اُمید، اور میری زندگی کی سَربُلندی کا حقیقی ذریعہ ہے۔ براہِ کرم مُجھے تیری مرضی جاننے اور اپنی زندگی کے لیے تیری مرضی کے انتخاب کے لیے فہم عطا فرما۔ اپنے لوگوں کے ساتھ زمانوں سے اور میری زندگی میں میرے ساتھ وفادار رہنے کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ یسُوع کے نام سے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال