آج کی آیت پر خیالات

اِس لمبی آیت کا پیغام بہُت ہی سادہ ہے: ہم اپنے جِسموں میں جو کرتے ہیں اُس سے خُدا کو جلال دے سکتے ہیں۔ ہم اپنے گُناہ میں مَر چُکے، لیکن خُدا نے یسُوع کی رہائی بخشنے والی موت، دفن ہونے، اور جی اُٹھنے میں شرکت کے وسیلہ سے ہمیں زِندہ کِیا ہے۔ ہم کیسے اپنے دہشت ناک گُناہ کی طرف واپس جا سکتے ہیں جو ہم پر حکومت کرتا اور ہمیں موت کی طرف لے جاتا ہے؟ ہمیں ایسا نہیں کرتا چاہیئے! ہمیں لازم طور پر ایسا نہیں کرنا چاہیئے! اور خُدا کی مہربان مدد کے وسیلہ سے، ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ اُس کے جلال کے لیے جینے کا ہمارا عہد اور رُوح القُدُس کی مدد ہمیں اُس کے لیے زِندہ رکھے گی۔

میری دعا

باپ، فضل کے خُدا، میرے ماضی کے اُن وقتوں کے لیے مُجھے مُعاف کر دے جب میں نے گُناہ کے ساتھ تعلق پیدا کِیا۔ میں جانتا ہُوں کہ مُجھے رہائی بخشنے کے لیے تُو نے کتنی قیمت ادا کی ہے۔ میں شیطان کی گُناہ میں پھانسنے اور مُجھے اپنا غلام بنانے والی قوت کو جانتا ہُوں۔ جیسا کہ میں، یسُوع کو اپنا خُداوند مان کر، اور تُجھے جلال دینے کے لیے رُوح القُدُس کی قوت کے ساتھ تیرے ساتھ جینے کا عہد کرُوں، تُو مُجھے برکت دے۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال