آج کی آیت پر خیالات

امیراور غریب، جوان اور بوڑھے، کمزور اور طاقتور، دبلے اور پتلے، ہر ایک کے لیے صرف ایک ہی پیغام اور ایک ہی نام اور ایک ہی کہانی ہے جو کہ ابدی سطح پر تبدیلی کا باعث ہے۔ وہ ایک پیغام، کہانی، اور ایک نام کلام میں بتا دیا گیا ہے—خُدا کی دنیا کے لیے خوشخبری یعنی یسُوع مسِیح۔ یسُوع کی کہانی میں خُدا کی خوشخبری اُس کی کہانی اُس کا پیغام اور اُس کی تمام لوگوں کے لیے اُمید ہے۔

میری دعا

عظیم نجات دہندہ، مجھے اور بے باک بنا کہ میں آج تیرے کلام کا دعویٰ کر پاؤں۔ مجھے اُن لوگوں کو دیکھنے کے لیے آنکھیں عطا کر جن کو ابھی بتانے کی ضرورت ہے۔ میرے اپنے روح کی معموری بخش تاکہ میں شرم نہ محسوس کروں اور خوشی کے ساتھ یسُوع کی کہانی کا دعویٰ کروں۔ میری زندگی کو یسُوع کی شاندار اور فاتح واپسی کی مثبت اُمید بخش تاکہ میں جذبے کے ساتھ اِس کا اظہار کر سکوں اور دوسرے تیرے فضل کو جان پائیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال