آج کی آیت پر خیالات

ہم ایک ایسے دَور میں رہتے ہیں جہاں ضعیفوں کو ایک طرف دھکیل دیا جاتا ہے۔ یہ پیشہ ورانہ دنیا میں ملازموں کے ساتھ تو ٹھیک ہے۔ یہ اُن کلیسیاؤں کے لیے بھی درست ہے جو اپنے آپ کو اُن کے سامنے ایک دلال کی طرح محسوس کرتی ہیں جو جوان یا مالی طور پر طاقتور ہیں، جبکہ کمزور اور ضعیف کو بھلا دیا جاتا ہے۔ آئیں یاد کریں کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہوتا ہے خُدا قطع نظر حیثیت یا قد یا عمر کے ہماری فکر کرتا ہے۔

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا، میں جانتا ہوں کہ تُو مجھے کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ میں اُس عہد پر یقین رکھتا ہوں کہ کوئی بھی چیز مجھے یسُوع مسِیح میں میرے لیے تیرے پیار سے الگ نہیں کر سکتی۔ لیکن اے باپ، میں بہت سے ایسے لوگ دیکھتا ہوں جو کہ ضعیف اور بھلا دیئے گئے ہیں میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں ڈرا ہوا ہوں کہ مجھے، بھی، آخری دنوں میں یہ کمزوری اور تنہائی محسوس کرنی پڑے گی۔ براہِ کرم مجھے اعتماد بخش کہ میں اپنی پریشانی تجھ میں دُور کروں اور تیری حضوری میں بھروسہ رکھوں۔ سب سے بڑھ کر، اے باپ، میں دُعا کرتا ہوں کہ تو زندگی اور موت، بیماری اور صحت، اور جوانی اور بڑھاپے میں میرے بدن میں جلال پائے گا۔ یسُوع کے جلالی نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال