آج کی آیت پر خیالات

یسُوع کے دُشمنوں نے بار بار کوشش کی کہ وہ اُس پر حاوی ہو جائیں۔ لیکن یوحنا کی انجیل ہمیں بار بار یاد دلاتی ہے کہ کوئی بھی یسُوع پر تب تک حاوی نہیں ہو سکتا تھا جب تک کہ وہ خُود اپنے آپ کو اُس کے حوالہ نہ کر دے۔ یسُوع نے احتیاط سے خُدا کے ٹائم ٹیبل کی پیروی کی جیسا کہ وہ باپ کی مرضی کے سامنے جھکتا تھا۔ چنانچہ ہم پُوری ضمانت کے ساتھ جان سکتے ہیں کہ جب یسُوع مُؤا، اُس نے یہ سب باپ کی مرضی پُورا کرنے کےلیے اور ہمیں نجات بخشنے کےلیے کیا، نہ کہ اِس لیے کہ اُس کے پاس اپنے آپ کو بچانے کی قوت نہیں تھی۔ یسُوع کی موت رضاکارانہ قربانی ہے، اپنی حفاظت کے لیے اُس کی اپنی مرضی پر اُس کے باپ کی مرضی کی فتح ہے۔ اُس نے اطاعت کی اور ہم بچ گئے، اُس نے فدیہ کے طور پر اپنے آپ کو پیش کیا تاکہ ہم خُدا کے گھرانہ میں لے پالک بن جائیں۔

میری دعا

خُداوند یسُوع، ہمارے باپ کا احترام کرنے اور اُس کا فرمانبردار ہونے اور تیری زندگی میں اُس کے وقت کےلیے تیرا شُکر ہو۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے میرے لیے موت کا انتخاب کیا اور مجھے میرے گناہ سے چھُڑایا۔پیارے باپ، محبت اور رحمت کے اتنے شاندار اظہار کے لیے تیرا شُکر ہو جس کے لیے تجھے بڑی قربانی دینی پڑی۔ براہِ کرم تیری قدر اور اہمت کا زیادہ گہرا احساس عطا کر، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تُو نے مجھے لے پالک بنانے اور اپنے گھرانہ میں شامل کرنے کی عظیم قیمت ادا کی ہے۔ یسُوع کے مُقدس نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال