آج کی آیت پر خیالات

رومیوں 8 باب ہمیں بار بار یاد دلاتا ہے کہ روح القدس کی رحمت ہم میں خدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہونے کے ناطے بستی ہے۔ ہم میں روح کے بسنے سے ہمیں یہ تسلی ہے کہ ہم مردوں میں سے جلائے جائیں گے! کیونکہ اسی روح نے یسوع کو مردوں میں سے جلایا ، ہمیں مُردوں میں سے جلائے جانے پر اعتماد ہونا چاہیے۔ اخلاقی طور پر ہمارے لیے دعویٰ نہیں کیا گیا۔ روح القدس کی زندگی دینے والی قوت موت سے زیاہ طاقتور ہے۔ ہم جئیں گے! حتیٰ کہ ہمارے جسم مرسکتےہیں، خدا کا روح ہمیں جوش دیتا ہے، متاثر کرتا ہے اور ہمیں فتح کی قوت دیتاہے۔

میری دعا

مقدس باپ، روح القدس کے تحفے کے لیے شکریہ۔ یہ جان کر کہ اسی روح نے کائنات کی تخلیق میں مدد کی اور جس نے یسوع کو مردوں میں سے جلایا ، جو مجھ میں بستا ہے اس سے حیرت کی وجہ سے میرا سانس رک جاتا ہے۔ تو نے مجھے پسند کیا کہ مُجھ میں بسیرا کرے، مجھے برکت دے، تبدیل کرے، مجھے ترقی دے، اور مجھے یسوع کو پانے کے مقصد میں میری تائید کرے۔ شکریہ۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال