آج کی آیت پر خیالات

آخری الفاظ!کالج چھوڑتے ہوئے بچے کو والدین کی طرف سے آخری الفاظ ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔کسی مرتے ہوئے بندے کو جس سے پیار ہو آخری الفاظ۔۔۔۔کسی دور جگہ جاتے ہوئے دوست کے آخری الفاظ۔۔۔۔۔یہ آخری الفاظ حفاظت کے ساتھ چُنے جاتے ہیں کیونکہ یہ آخری تاثر چھوڑتے ہیں۔ یسُوع کے آخری الفاظ ہمارے چلنے کے لیے حکم تھا۔ "جاؤ سب لوگوں کو شاگرد بناؤ! یہ کرنے کے لیے "اُس نے اِس بات پر زور دیا، "تم لازم طور پر وہاں جاؤ جہاں وہ ہیں، اُن کو بپتسمہ دو، اور پھر اُن کو وہ کچھ سکھاؤ جو میں نے تم کو کرنے کے لیے کہا ہے۔ "الفاظ سمجھنے میں مشکل نہیں ہیں، چنانچہ ہم اُن احکام کو ماننے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

میری دعا

اے باپ، جس سے تمام لوگوں کی اُمید ہے، اپنے رُوح کو استعمال کرتے ہوئے میری اندر یہ جزبہ پیدا کر کہ میں تیرا فضل دوسروں کے ساتھ بانٹ سکوں۔ میرے حفاظتی علاقہ سے مجھے آزاد کر اور مجھے اپنی قوت اور قربانی والا فضل عطا کر چنانچہ میں دوسروں کی تجھے جاننے میں مدد کر سکوں۔ یسُوع کے بچانے والے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال