آج کی آیت پر خیالات

جبکہ یہ الفاظ یشوع سے تب بولے گئے جب اس نےموسیٰ کی جگہ لی، وہ ہماری لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ ایک لمحہ کے لیے زبور ۱۳۹ کو اونچی آواز میں پڑھیں اور دیکھیں کہ خدا کے وعدے اس سب کے لیے ہیں جو اس کو پکارتے ہیں۔ متی ۲۸ باب ۱۸ سے ۲۰ آیت میں یسوع کے الفاظ کو سنیں، جب اس نے اپنے شاگردوں سے " ساتھ رہنے کا وعدہ کیا، یہاں تک کہ دنیا کے آخر تک ان کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا۔ خدا کے اس وعدے کو یاد کریں جو کہ پرانے عہد نامے میں باربار دہرایا گیا جس کا حوالہ عبرانیوں ۱۳ باب ۵ آیت میں ہے " میں تجھ سے ہرگز دست بردار نہ ہونگا اور کبھی تجھے نہ چھوڑوں گا" آئیں ہم مضبوط بنیں ہمارا خدا، ہمارا باپ، ہرارا چرواہا ہمیشہ نزدیک ہے ، حتیٰ کہ جب ایسا دکھائی نہیں دیتا۔ ہم اس کی ہمارے اندر موجودگی کے بغیر کہیں نہیں جا سکتے ۔ ہم اکیلے نہیں ہیں۔ ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہاں تک کہ موت بھی ہمیں اس کے پیار سے الگ نہیں کر سکتی۔ ( رومیوں ۸باب ۳۵تا۳۹ آیت دیکھیں)

میری دعا

اے خدا میرے نزدیک رہ، نا صرف اپنے وعدوں میں اور نا ہی اپنی موجودگی میں، لیکن اس کے علاوہ میرے شعور میں بھی۔جب میں کوئی شاندار موقع سے فائدہ اٹھانا چاہوں تو میں جاننا چاہتا ہوں کہ تُو پاس ہے۔ جب میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور کا سامنا کروں تو میں تیرا اعتماد اور تیری برداشت کرنے والی محبت کا خواہاں ہوں۔ میں تیرے کبھی نہ ختم ہونے والے پیار پر یقین رکھتا ہوں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال