آج کی آیت پر خیالات

خُدا تشدّد،دھمکی یا کسی بھی ایسے ذریعے سے جس سے وہ کمزور کو کنٹرول کرتا،ساز باز کرتا یا شِکار بناتا ہے بِالکل نفرت کرتا ہے۔ وہ اُس شرارت سے نفرت کرتا ہے جِس کی بُنیاد پر طاقتور اور غالب لوگ کمزوروں اور بے بَس لوگوں کا شِکار بناتے ہیں۔ ہمیں اپنے اَعمال اور ذرائع دونوں کو کمزور اور بے بس کے لیے اِستعمال کرتا چاہیئے کہ مُحبّت کا خُدا یہاں موجُود ہے۔

میری دعا

اے خُدا، مُجھے ایسا دِل عنایت کر، جو طاقت کے ظُلم اور دَولت کے غلط اِستعمال کو حقیر جانتا ہو۔ پیارے خُدا، مُجھے بچانے کے لیے یسُوع کو اُس وقت بھیجنے کےلیے تیرا شُکرہو جب میں کمزور تھا اور اپنی نجات بھی نہیں لا سکتا تھا۔ (رومیوں 5 باب 5 تا 11آیت)۔ جب میں یہ دیکھوں کہ دُوسرے فائدہ اُٹھا رہے ہیں براہِ کرم مُجھے یسُوع جیسا دِل عنایت فرما۔ میرے نجات دہندہ، یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال