آج کی آیت پر خیالات

جب حالات مشکل ہوں، میں خُدا کو پکارنے اور اُس کے فضل اور مہربانی پر جھکنے میں آسانی محسوس کرتا ہوں۔ وہ میرا سہارا اور بچانے والا ہے۔ لیکن میں لازمی طور پر اقرار کرتا ہوں، جب مجھ پر اسکی برکات کا انکشا ف ہوتا ہے تو چیزیں میرے لیے بہتر ہوتی ہیں، اور میں اسرائیلیوں جیسا ہو جاتا ہوں اور یہ نہیں جانتا کہ جو بھی برکات مجھے مل رہی ہیں اور جو مواقع میں حاصل کر رہا ہوں وہ اُس کے فضل سے مل رہے ہیں۔ جب چیزیں بہتر ہو رہی ہوں تو میری کامیابی اور خوشی میں، مجھے چاہیے کہ میں اُس کو جانوں اور اپنی قوت اور فہم پر بھروسہ نہ کروں!

میری دعا

مہربان باپ، میری زندگی میں جو بھی اچھی چیزیں آئی ہیں وہ تیرے وسیلہ سے آئی ہیں۔ جس خاندان کی مجھے برکت ملی ہے، جو حفاظت مجھے بخشی گئی، جو اقدار مجھے ملیں، جس کامیابی سے میں لطف اندوز ہو رہا ہوں، جو اُمید مجھے ملی، جو نجات میں نے حاصل کی، جس مستقبل کا مجھے اندازہ ہے وہ سب کا سب تیرے فضل کی وجہ سے میرا ہے نہ کہ میری اچھائی کی وجہ سے۔ تیرا شکر ہو! تیرا شکر ہو! یسُوع کے نام میں اور تیرا شکر ہو! آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال