آج کی آیت پر خیالات

بپتسمہ میں،ہم مسِیح کی موت میں ہم متحد ہیں(اِس پرستش والے خوراک کےلیے دیکھیں رومیوں 6 باب 1 تا 14 آیت)۔ ہماری پُرانی گناہ والی خودی مسِیح کے ساتھ مصلوب ہو گئی۔ ہم گناہ کے غلام نہیں ہیں۔ ہم مسِیح میں زندہ ہیں—وہ جس کا گناہ آقا اور موت اُس کو فتح نہیں کر سکتے۔ اُس کی زندگی اب ہماری زندگی ہے۔ اُس کی فتح ہماری فتح ہے۔ اُس کا مستقبل ہمارا مستقبل ہے۔ آئیں اپنے دل کو اُس یقین پر لگائیں جو کہ اُس پر منحصر ہے۔

میری دعا

شفیق باپ، میرے لیے یہ ناقابلِ یقین ہے کہ تُو نے میرے تمام گناہوں کو اپنے مصلوب بیٹے کی قبر میں دفنا دیا اور مجھے اُس میں نئی زندگی کے لیے اُٹھایا۔ مجھے یسُوع میں معنی،خوشی، اور فتح کے لیے متاثر کر۔ مجھے اپنے رُوح کے ساتھ قوت بخش اور مجھے مزید کامل طور پر میرے خُداوند کے سامنے لا۔ براہِ کرم مجھے مکمل بھروسے کے ساتھ قوت بخش کہ میرے تمام گناہ مَر گئے، دفن ہوئے اور ختم ہو گئے۔ براہِ کرم مجھے اعتماد بخش کہ میری نئی زندگی یسُوع اور اُس کے مستقبل کے ساتھ مل جائے۔ یسُوع، میں اِس اُمیدکے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں اور تیرے نام میں اپنی حمد پیش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال